نظام آباد
18 فروری شہر کے مستعد پورہ میں تعمیری کاموں کے دوران ایک شخص کی برقی شاک لگنے نےموت ہوگیی-تفصیلات کے مطابق نظام آباد شہر کے مالاپلی علاقہ کے متوطن 28 سالہ شیخ واحد نامی نوجوان جو کہ پیشہ سے مستری
کا کام کرتا
ہے آج دو پہر مستعد پورہ میں مکان کے تعمیری کاموں کی انجام دہی کے دوران برقی شاک لگنے پر
شدید متاثر ہوجانے پر سرکاری دواخانہ نظام آباد منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا-واقعہ کی اطلاع پع ڈپٹی مییر و صدر ٹاون مجلس ایم اے فہیم مجلسی کارپوریٹرس محمد ریاض احمد ایم اے مصعب ایم اے غفور مقیم محمد
شکیل احمد محمد نصیر احمد و دیگر نے دواخانہ پہونچ کر تفصیلات حاصل کی--ون ٹاون پولیس سب انسپکٹر ون ٹاون طلحہ علی خان نےکیس درج کرتے ہویے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے - بتایا جاتا ہے کہ مستری شیخ واحد جدید تعمیر کی جانے والی عمارت میں استرکاری کے کاموں کو انجام دے رہا تھا کہ برقی تار کے کھلے رہنے پر اسکی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا-متوفی شیخ واحد کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو کم سن لڑکیاں ہیں-مجلسی قایدین نے متوفی کے ارکان خاندان کو معاشی امداد فراہم کرنے مکان کے مالک"گتہ دارسے مطالبہ کیا-
مقیت فاروقی
نمایندہ روزنامہ اعتماد نظام آباد